بھارت، 22 انسان نما حیوانوں کا مسلسل 7ماہ 12سالہ بچی کی عصمت دری کا دلخراش واقعہ

زیر تعمیر عمارت میں 22افراد انجیکشن لگا کر حیوانیت کا ناچ ناچتے رہے، پولیس نے 18انسان نما درندوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 18 جولائی 2018 15:37

بھارت، 22 انسان نما حیوانوں کا مسلسل 7ماہ 12سالہ بچی کی عصمت دری کا دلخراش ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) بھارتی ریاست چنئے میں 12سالہ لڑکی سے22بھارتی حیوانوں کی 7ماہ تک عصمت دری کا دل دہلا دینے والا واقعہ منظر عام پر آ گیا،زیر تعمیر عمارت میں 22افراد انجیکشن لگا کر حیوانیت کا ناچ ناچتے رہے، بھارتی پولیس نے 18انسان نما حیوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست چنئی میں بارہ سال کی بچی کے سات ماہ تک زیادتی کی جاتی رہی۔

زیر تعمیر اپارٹمنٹ کے بائیس افراد بچی کو انجیکشن لگا کر حیوانیت کو انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست چنئی میں انسانیت تار تار ہوگئی ایانورم میں 12 سال کی بچی سے7 ماہ تک عصمت دری کا دل دہلا دینے کا واقعہ پیش آیا۔ اپارٹمنٹ میں تعینات سیکیورٹی گارڈ لفٹ آپریٹر پلمبر اور واٹر سپلائر سمیت 22 ہوس کے پجاری نابالغ بچی کو انجیکشن لگا کر اور نشہ آور مشروب پلا کر حیوانیت انجام دیتے رہے۔اپارٹمنٹ میں 7 ماہ لگا تار معصوم لٹتی رہی اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔ بچی کی جانب سے ماں اور بہن کو آپ بیتی بتانے پر معاملے کا انکشاف ہوا۔ بچی کی ماں نے خواتین پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تو پولیس نے اپارٹمنٹ میں کام کرنے والے 18 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :