پاکستان میں ہونے والے حالیہ بارشیں باران رحمت،

پانی کی کمی پوری ہوجائے گی، جرمن سفیر

بدھ 18 جولائی 2018 16:21

پاکستان میں ہونے والے حالیہ بارشیں باران رحمت،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ بارشوں کو باران رحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کی بعد پانی کی کمی پوری ہوجائے گی۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے آج (منگل ) کو اسلام آباد میں ہونے والے موسلادھار بارش کو باران رحمت قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں مارٹن کوبلر نے لکھا ہے کہ مون سون کے موسم میں پاکستان میں بارشوں سے پانی کی کمی پوری ہوجاتی ہے اور اس ڈیمز بھرجاتے ہیں۔انہوںنے اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بارش کے بعد متاثر ہونے والے علاقوں کا بھی ذکرکیا ۔ مارٹن کوبلر نے پاکستان کے نشیبی علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ بارش باران رحمت مگر نشیبی علاقوں میں بارش کے بعد عوام بھی متاثر ہوتی ہے۔ اگر مناسب انتظامات کیے جائیں تو بارش ایسے لوگوں کیلئے بھی خوشی کا باعث ثابت ہوسکتی ہے۔