نااہل ہونے کے بعدکیپٹن صفدرکے بھائی محمدسجادکوشیرکانشان الاٹ

پی کے 33 سے کیپٹن صفدرکے کوورنگ امیدوارعلی محمدتنولی کوبھی شیرکانشان الاٹ

بدھ 18 جولائی 2018 18:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)این اے 14سے کیپٹن صفدرکے بھائی محمدسجاد کوشیرکانشان الاٹ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسرنے نوٹیفیکشن جاری کردیاجبکہ مانسہرہ پی کے 33سے کیپٹن صفدرکے کوورنگ امیدوارعلی محمدتنولی کوبھی ن لیگ کاشیرالاٹ ہوگیا۔واضح رہے کہ نیب عدالت سے کیپٹن (ر)صفدرکو سزااورگرفتاری کے بعداس کے بھائی اور کوورنگ امیدوار اور محمدسجادنے شیرکے نشان کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کودی تھی۔