افغانستان، سیکیورٹی چیک پوسٹ حملہ،

2پولیس اہلکار جاں بحق، 8طالبان ہلاک حملہ 8بجے شب ہوا جس میں پولیس اہلکار اور 9طالبان زخمی بھی ہوئے، ترجمان پولیس

بدھ 18 جولائی 2018 18:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) افغان صوبہ پکتیکا میں چیک پوسٹ حملہ میں 2پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 8طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، 3پولیس اہلکار اور 9طالبان زخمی بھی ہوئے۔ بین الاقوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صوبہ پکتیکا میں چیک پوسٹ حملہ میں 2پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 8طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، 3پالیس اہلکار اور 9طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان افغان پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی شام طالبان جنگجوئوں نے افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع سروبی میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے زیادہ نقصان ہونے سے بچا لیا۔ اس جھڑپ کے دوران 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جب کہ 3زخمی ہوئے ۔ پولیس فورس کی جوابی کارروائی میں 8طالبان جنگجو ہلاک اور 9زخمی ہوئے۔ یہ تصادم منگل کی شب 8بجے ہوا۔ طالبان جنگجوئوں نے اس مڈبھیڑ کی تصدیق کی ہے تاہم طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔