اٹلی،مہاجرین کی کشتی کو حادثہ، 16 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

بدھ 18 جولائی 2018 21:43

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قبرص کے شمال میں واقع بحیر ہ روم میں مہاجرین کی ایک کشتی کے حادثے کے نتیجے میں16 مہاجرین ڈوب کر ہلاک گئے جبکہ 30 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کے روز رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں 150 مہاجرین سوار تھے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترک اور قبرصی ساحلی محافظوں کے مشترکہ آپریشن کی بدولت100 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :