بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو ریاستی وزیراعلیٰ کے جانب سے آئی فون کے تحائف

ْ40ارکان کو تحائف پر تنازعہ ،اکثرنے موبائل واپس کردیئے،وزیراعلیٰ کا معاملے سے اظہارلاتعلقی

جمعرات 19 جولائی 2018 12:18

بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو ریاستی وزیراعلیٰ کے جانب سے آئی فون کے تحائف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹکا کے ارکان پارلیمنٹ کو آئی فون بطور تحفہ پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں، نہ ہی ان سے یہ بات ڈسکس کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان کی کابینہ کے ایک وزیر کا کہنا تھا کہ یہ تحائف وزیراعلیٰ کی جانب سے ہی دیے گئے تھے۔

یہ تحائف نیو دہلی میں ایک اجلاس کے بعد کرناٹکا کے 40ایم پیز کو دیے گئے جس پرکرناٹکا کے وزیر اعلیٰ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔راجیا سبھا کے ایک ممبر راجیو چندرا شیکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ میں یہ تحفہ واپس کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایسے حالات میں جب کسان اور شہری ورکرز مشکلات میں ہیں ریاست کو عوام کا پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے۔