ایران نے سنٹری فیوجز کی تیاری کے لیے روٹر فیکٹری تعمیر کرلی

نئی فیکٹری سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ،علی اکبر صالحی

جمعرات 19 جولائی 2018 12:36

ایران نے سنٹری فیوجز کی تیاری کے لیے روٹر فیکٹری تعمیر کرلی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے ایک ایسی فیکٹری تعمیر کر لی ہے جہاں روزانہ 60 سنٹری فیوجز کے لیے روٹرز تیار کیے جا سکتے ہیں ۔ان کے اس اعلان سے ایک ماہ قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے متعلقہ اداروں کو مغرب کے ساتھ جوہری سمجھوتا ناکام ہونے کی صورت میں یورینیم کی اعلیٰ سطح پر افزودگی شروع کرنے کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق علی اکبر صالحی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نئی فیکٹری سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے آیندہ سات یا آٹھ سال میں اس فیکٹری کو تعمیر کرنے کے بجائے اس کو مذاکرات کے دوران میں بنالیا تھا لیکن اس میں کام شروع نہیں کیا تھا۔علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اس پیش رفت سے بروقت اور مکمل طور پر آگاہ رکھا گیا تھا۔اب انھوں نے اس فیکٹری میں تمام کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اس فیکٹری میں روزانہ 60 آئی آر 6 سنٹری فیوجز کے لیے روٹرز بنانے کی صلاحیت ہے۔

متعلقہ عنوان :