جاپانی حکومت شام میں مغوی صحافی کو رہا کروائے، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز

مغوی بنانے والوں کے ساتھ رابطہ استوار ہوا ہے لیکن رہائی کا ابھی امکان نہیں،بیان

جمعرات 19 جولائی 2018 13:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) عالمی سطح پر صحافیوں کے حقوق کی ترجمانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے جاپان کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں اغوا کیے گئے جاپانی صحافی کو رہا کروانے کی کوششوں میں مزید شدت پیدا کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جون سن 2015 سے شام میں اغوا کیے گئے صحافی جٴْمپئی یاسودا کی ایک ویڈیو رواں مہینے کے اوائل میں سامنے آئی تھی اور اندازہ لگایا گیا تھا کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق اغواکاروں سے رابطہ پیدا کرنے والے شامی شہری کے مطابق یاسودا کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ صحافی کو مغوی بنانے والوں کے ساتھ رابطہ استوار ہوا ہے لیکن یاسودا کی رہائی کا ابھی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :