ورلڈ کپ کا اصل حقدار فرانس نہیں افریقہ ہے،وینزویلن صدر نکولس مادورو

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

ورلڈ کپ کا اصل حقدار فرانس نہیں افریقہ ہے،وینزویلن صدر نکولس مادورو
کارکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ روس میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کا اصل فاتح فرانس نہیں بلکہ افریقہ ہے،دراصل اٴْن کا اشارہ فرانسیسی ٹیم میں شامل افریقی النسل کھلاڑیوں کی جانب تھا جن کی محنت کی بدولت فرانس ایک بار پھر فٹ بال کا عالمی چیمپئین بنا ہے۔جمعرات کو ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم فی الحقیقت افریقہ کی فٹ بال ٹیم ہے،یہ اعزاز فرانسیسیوں کو نہیں بلکہ افریقہ سے فرانس آئے مہاجرین کو ملا ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حقارت اور نفرت سے دیکھا جاتا ہیمگران افریقی مہاجرین کی اولاد نے فرانس کو دٴْنیا میں فٹ بال کا عالمی چیمپئین بنا دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا اور فرانس کے درمیان مقابلہ تھا۔ فرانس نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر یہ فائنل میچ جیت لیا تھا۔

فرانسیسی فٹ بال ٹیم میں 23 میں سے 14 کھلاڑیوں کا خاندانی پس منظرافریقی ہے۔صدر مادورو نے کہا کہ افریقیوں کی بدولت میچ جیتنے والے فرانس اور پورے یورپ کو پناہ گزینوں کے حوالے سے نسل پرستی کا سلسلہ بند ترک کر دینا چاہیے۔انہوں نے عالمی فٹ بال مقابلوں کے موقع پر بہترین انتظامات پر روسی صدر ولادیمیر پوتین کو بھی مبارک باد پیش کی۔فرانس اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔فرانسیسی صدر امانویل ماکروں اور مادورو ایک دوسرے پر سخت تنقید کرتے رہتے ہیں حتی فرانسیسی صدر نے مادورو کو آمر قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :