بھارت مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری دس افراد ہلاک متعدد زخمی

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) بھارت میں ایک مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست اتر کھنڈ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں