پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعرات 19 جولائی 2018 20:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ پشاور میں منعقد ہوئی۔جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد حکومت کے اقدامات اور پالیسی کے استحکام اور نفاذ پر سرکاری افسران و اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنا تھا۔اس حوالے سے کوارڈینیٹر پی ایم آریو عادل سعید صافی نے افسران سے کہا کہ دفتری امور کو جلد از جلد نمٹانے اور عوام کی فلاح وبہبود کی بجا آوری کو یقینی بنانے کے لئے تمام محکموں کو پی ایم آریو کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

عادل سعید صافی نے فائل ٹریکنگ سسٹم اورزیرالتواء انکوائیریز کے فوری حل،پروموشن کیسز،ڈیپارٹمنٹس کی سطح پر فنڈنگ اورخالی اسامیوں پر خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی،تمام سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات،سیٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول شکایات کا فوری حل،تمام تر مقدمہ سازی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ،صاف پانی کی فراہمی وپانی کی ٹینکیو ں کی مرمت ،غیر قانونی سپیڈ بریکرزاورغیر قانونی بل بورڈز کے خاتمے اور نالوں و آبپاشی سسٹم کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹر پی ایم آر یو نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ دفتری امور کو جلد نمٹانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے۔اس موقع پر تربیتی ورکشاپ میں شریک افسران نے اپنے اپنے محکموں کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ وہ اس حوالے سے تمام تر کوششیں بجا لائینگے۔