پہلی مشیر ربانی میموریل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 21 جولائی کو ہو گی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:59

پہلی مشیر ربانی میموریل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 21 جولائی کو ہو گی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن اور کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر سرپرستی پہلا مشیر ربانی میموریل آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ بروز ہفتہ 21جولائی کو بدرالحسن فاروقی اسپورٹ کمپلیکس ، ناظم آبادنمبر3کراچی میں منعقد ہوگی۔

اس بات کا اعلان سندھ آرم ریسلنگ کے ایسوسی ایشن کے صدر فرازاحمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سید منیر علی قادری، سیکرٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کاشف احمد فاروقی، کراچی کے سیکرٹری ایس ایم ناصر علی، ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحیداور قدسیہ راجہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے اس چیمپئن شپ کی تمام تیاریوں کے بارے میں بتایا اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کیا جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گل فراز احمد خان، چیئرمین ٹورنامنٹ سید منیر علی قادری، اسسٹنٹ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی فیض الہادی، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اورمس قدسیہ راجہ اور کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید، وسیم علوی، طارق حفیظ، عبدالرئوف بٹ، عظمیٰ شیخ، نبیلہ بانو، مہرین اکرم، اسد ظہیر، مقصود احمد اور عمر شاہین دراز شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کرانے کا مقصد سابقہ نیشنل، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور سندھ اسپورٹس کے کنسلٹنٹ رازق ایچ ربانی کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کریں گے اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :