اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

جمعرات 19 جولائی 2018 21:54

اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔جمعرات کو جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈووکیٹ حنیف راہی کی جانب سے جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اٹارنی جنرل خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس( ر) دوست محمد ریٹائرمنٹ کے صرف 46 دن بعد نگران وزیر اعلیٰ بنا دیے گئے،جبکہ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا جا سکتا،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری جسٹس ر دوست محمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔