Live Updates

این اے 146 پاکپتن سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 19 جولائی 2018 22:46

این اے 146 پاکپتن سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کو الیکشن لڑنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 پاکپتن سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،تاہم کامیابی کی صورت میں نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا،درخواست گزار وسیم ظفر جٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف امجد جوئیہ کی نااہلی کیلئے اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ امجد جوئیہ نے پہلے تین عام انتخابات میں خود کو گریجوئیٹ ظاہر کیا۔بعد ازاں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں تعلیمی قابلیت میٹرک ظاہر کی،امجد جوئیہ نے اثاثوں کی مالیت بتائی نہ ٹیکس گوشوارے دیئے۔عدالت نے معاملے کو الیکشن کے بعد تک کیلئے موخر کر تے ہوئے کہاکہ الیکشن کے بعد اس کیس کو سناجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات