ڈی جی آئی ایس پی آر صحافیوں سمیت لفٹ میں پھنس گئے

لفٹ میں زیادہ تعداد سوار ہو جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر لفٹ میں پھنس گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 21:19

ڈی جی آئی ایس پی آر صحافیوں سمیت لفٹ میں پھنس گئے
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جولائی 2018ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر صحافیوں سمیت لفٹ میں پھنس گئے۔ لفٹ میں زیادہ تعداد سوار ہو جانے کے بعد ڈی جی آئ ایس پی آر لفٹ میں پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج انتہائی دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب صحافی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور لفٹ میں سوار ہونے کے لیے آگے بڑھے تو اس موقع پر لفٹ میں ضرورت سے زیادہ لوگ سوار ہو گئے۔

مقررہ حد سے زیادہ لوگ سوار ہو جانے کے بعد لفٹ چل تو پڑی مگر کچھ ہی دیر بعد بند ہو گئی جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور صحافیوں سمیت لفٹ میں پھنس گئے تاہم کچھ دیر بعد تکنیکی عملے نے لفٹ کو چالو کرلیا اور لفٹ چل پڑی۔یاد رہے کہ آج فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سوشل میڈیاکی ایپلی کیشنز پر گردش کرنے والے خطروں کے تھریٹ الرٹس سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خطروں کے انتباہی پیغامات نہ ان کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی تعلق ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منفی پروپگنڈے کا مقصد عوام الناس میں صرف خوف و ہراس پھیلا کر انہیں الجھن کا شکار کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر نے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ اسی ضمن میں جعلی فون کالیں بھی شہریوں کو موصول ہوسکتی ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے عوام الناس سے کہا ہے کہ کسی بھی منفی پروپگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے وہ ازخود آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ ispr.gov.pk پر تصدیق کر لیا کریں۔