ڈی سی نے شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:56

لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے شہرمیںہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و اسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیںاورنکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور زون کا عملہ فیلڈ میںموجود رہے۔

متعلقہ عنوان :