عراق،سیاست دان حکومت سازی پر مذاکرات کی بجائے مظاہرین کے مطالبات پر غور کریں، مقتدیٰ الصدر

جمعہ 20 جولائی 2018 11:10

بغداد۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے سیاسی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کے لیے جاری بات چیت کو ترک کر کے ملک میں جاری مظاہروں پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عراق میں رواں برس مئی میں ہونے والے انتخابات میں مقتدیٰ الصدر کے انتخابی اتحاد کو کامیابی ملی تھی، تاہم اب تک عراق میں حکومت قائم نہیں ہو پائی ہے۔ عراق کے جنوبی شہروں میں متعدد مقامات پر مظاہرے جاری ہیں، جن میں مظاہرین بہتر سہولیات، پانی اور روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات کر رہے ہیں۔ان مظاہروں کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔