ریچل خان نے دوحہ میں اپنا بیوٹی سیلون بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء)اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے دوحہ میں بھی اپنا بیوٹی سیلون بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریچل خان اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ بیوٹی سیلون بھی چلا رہی ہیں ۔ انہوں نے گلبرگ کے بعد ڈی ایچ اے کے بعد اب دوحہ میں بیوٹی سیلون بنانے کے لئے حتمی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ دو تین ماہ میں انکی دوحہ میں بیوٹی سیلون کی برانچ کا افتتاح بھی ہو جائے گا ۔