گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 20 جولائی 2018 16:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء)گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو گنگال فٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

راوی کلب کی ٹیم پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہے فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مہران کلب، اکبر کلب، گنگال کلب، بولان کلب، غوری کلب، بارہ کہو کلب اور القائم کلب شامل ہیں، ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔