کپا س کی فصل کو لیف کرل وا ئر س سے بچا ئو کیلئے تجویز کردہ سفارشات پر عمل کرنے کی ہد ایت

جمعہ 20 جولائی 2018 17:18

سلانوالی۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے کا شتکا روں کو کپا س کی دیکھ بھا ل اور لیف کرل وا ئر س سے بچا ئو کیلئے د ر ج ذیل حکمت عملی پر عمل پیر ا ہو نے کی ہد ایت کی ہے ،کپا س کے کھیتوںمیں حالیہ ز یا د ہ با ر شوں کی وجہ سے اگنے وا لی جڑی بو ٹیوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں، ا کثر جڑ ی بو ٹیاں با غا ت، کھا لوں اور وٹوں پر ہو تی ہیں، ا ن کو بھی تلف کیاجا ئے ،کپا س کے علا و ہ یہ وا ئر س بہت سی د یگرمتبا د ل فصلوں اور میز با ن پو دو ں میں بھی پا ئی جا تی ہے ا س لیے ا ن پو دو ں کا مکمل تدار ک لا ز می ہے، کپا س کی لیف کر ل وا ئر س سفید مکھی کے ذریعے پھیلتی ہے ، لہذا اس کے انسداد کیلئے مختلف کیڑ ے ما ر ز ہر و ں کے سا تھ حیاتیاتی انسدا د کا ز یاد ہ سے ز یا د ہ استعما ل کیا جا ئے، سفید مکھی کے مو ثر کنٹرو ل کیلئے سپر ے طلو ع آفتاب سے پہلے یا پھر ز یا دہ سے ز یادہ ایک گھنٹے بعد تک کریں، وا ئر س کے حملے کے آغا ز سے ا گر کھاد اور پانی کا استعما ل مناسب طریقہ سے کر کے پو د ے کی بڑھوتر ی کو تیز کر د یا جا ئے تو وائر س کے نقصا نا ت کم ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :