روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

جمعہ 20 جولائی 2018 22:58

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) امریکی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی دنوں سے روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 130 روپے تک پہنچ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129.70 سے 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے اور پھر 129 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :