نبی رحمتﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے، محمد اشرف نقشبندی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سرورکائنات ،فخر موجودات ،پیغمبر اسلام ﷺ کی جلوہ گری نعمت عظمیٰ ہے جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے‘ آمد مصطفیﷺ سے کفروشرک کا خاتمہ ہوااور دم توڑتی ہوئی انسانیت کو نئی زندگی ملی ،آتش کدہ بجھ گئے‘ ظلمت و تاریکیوں کا خاتمہ ہوااور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے آپس میں بھائی بھائی بن گئے ہر طرف امن و سلامتی کی فضاء قائم ہوئی ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی وائس چیئرمین مشائخ وعلماء کونسل پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی نے جامع فیضان نبویؐ میں منعقدہ 180ویں ماہانہ محفل میلادؐ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی رحمتﷺ کی تعلیمات بنی نوع تمام انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے، موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیمات قرآن و سنتﷺ کو عام کیا جائے اور اس سلسلے میں محافل میلاد النبیﷺ نہایت کلیدی کردار ادا کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری نے کہا کہ محبت رسولﷺ ہمارے ایمان کی اساس و روح ہے جس دل میں عشق مصطفیﷺ موجزن نہیں وہ ویران ہے ۔تقریب سے پروفیسر شجاعت علی مجاہد ،سید شوکت حسین شاہ ،محمد زریاب اشرف نقشبندی ،نصیر احمد موہڑوی ،حاجی محمد آصف نذیر ہاشمی،قاری علی شبیر و دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل کے اختتام پر مستونگ ،پشاور ،بنوں کے شہداء کے بلندی درجات اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :