ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے کام ہو رہا ہے، ترکی

ہفتہ 21 جولائی 2018 12:00

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ترکی نے کہا ہے کہ انقرہ حکومت کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات ترک وزارت خارجہ نے انقرہ میں امریکی وفد کے ساتھ ایران پر عنقریب عائد کی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے ایک میٹنگ کے بعد بتائی ۔ اس وفد میں امریکی محکمہ خارجہ اور مالیات کے حکام شامل تھے۔ ترک وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اس کا اہم پڑوسی ملک ہے اور انقرہ ایران پر امریکی پابندیوں کو اسی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے مانیٹر کرے گا۔