میانمار میں روہنگیا کے خلاف تشدد اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ

ْعالمی مبصرمشن کا کاکس بازارمیںپناہ گزینوں کا پانچ روزہ دورہ مکمل،تفصیلی رپورٹ تیار کرلی

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں نے بتایاہے میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کیلئے مکمل ماحول خطرناک بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار پر آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی مشن کے ارکان نے کاکس بازار میں پناہ گزین کیمپ کے 5 روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد یہاں یہ بات کہی۔

تفتیشی مشن کے ارکان نے گزشتہ سال اگست میں میانمار کی راکھائن ریاست میں فوج کی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے 7 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے نئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کی اورکہاکہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں نے بتایاہے میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کیلئے مکمل ماحول خطرناک بنا ہوا ہے۔