مصنوعات سازی کی بڑی صنعتوں میں پیداواری شرح 2.76 فیصد رہی
بڑی صنعتوں میں اسی رفتار سے گروتھ کی شرح رہی تو رواں مالی سال میں اقتصادی ہدف کا حصول مشکل ہوگا ،ْ
ہفتہ 21 جولائی 2018 14:17
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایل ایس ایم مصنوعات سازی میں 80 فیصد شامل کرتی ہیں جبکہ 10.7 فیصد مجموعی طور پر کل جی ڈی پی کا حصہ ہوتا ہے ،ْاس کے مقابلے میں مصنوعات سازی کی چھوٹی صنعتوں (ایس ایس ایم) نے ملک کی مجموعی پیداوار میں 13.7 فیصد شامل کیا جبکہ ماضی میں اس کی گروتھ کی شرح صرف 1.8 فیصد رہی تھی۔
وزارت صنعت اور پروڈکشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مئی میں 36 مصنوعات میں پیداواری ہدف میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبائی بیورو شماریات نے بتایا کہ 65 مصنوعات میں 0.46 فیصد کمی رہی ،ْآئل کمپنی ایڈویزری کمیٹی کی جانب سے جاری 11 مصنوعات سے ایل ایس ایم گروتھ میں 1.22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔صنعت کے اعتبارسے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیڑولیم مصنوعات میں 18.6 فیصد، آٹوموبائل میں 15.32، فوڈ، مشروبات، تمباکو کی مصنوعات میں 16.28 فیصد، آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات میں 13.47 فیصد، ربر کی مصنوعات میں 7.77 فیصد، نان مٹیلک منرل مصنوعات میں 7.39 فیصد، پیپر اور بورڈ میں 4.45 فیصد اور ٹیکسٹائل میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ْکیمکلزسیکڑ میں پینٹ اور وارنش صنعت سازی میں شرح پیداوار کے گراف میں غیر معمولی تنزلی دیکھنے میں آئی جو 4.11 فیصد گرا جبکہ کاسٹک سوڈا میں 20.17 فیصد اضافہ ہوا ،ْفارماسیٹکل مصنوعات سازی میں سیرپ اور ٹیلب کی شرح پیداوار میں 14.8 فیصد اور 5.09 فیصدبلترتیب کمی دیکھنے میں آئی تاہم کیپسول اور انجکشن کی پیداوار میں 20.68 اور 16.25 فیصد بلترتیب اضافہ ہوا ،ْنان مٹیلک منرل مصنوعات میں سیمنٹ کی پیداوار میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔کھانے پینے کی صنعت میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں سب سے زیادہ 23.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ویجیٹیبل گھی میں 2.89 فیصد اور چائے میں 0.98 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.