25جولائی موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کا دن ہوگا، بچوعبدالقادردیوان

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سوکوارٹر فٹبال گرائونڈ کورنگی میں پاک مسلم الائنس (دیوان) کی جانب سے بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاک مسلم الائنس کے چیئرمین اور PS-91کے امیدوار بچوعبدالقادردیوان نے کہاہے کہ 25جولائی موروثی صیاست اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کا دن ہوگا،آج کاتاریخی جلسہ مظلوم عوام کے لئے امیدسحر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوارمیں منتخب نمائندوں نے شہر کراچی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، عوام کے لئے کسی نے آج تک کچھ نہیں کیا،لوگ پانی کی بوندبوندکو ترس رہے ہیں، سیوریج کانظام تباہ وبربادہوچکاہے۔امیدوارحافظ عبدالحافظ صراف نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام نے فیصلہ دے دیاہے اب کرپٹ سیاست دان اپنی خیرمنائیں،عوام ہمارے ساتھ ہیں،منتخب ہوکر حلقے کا نقشہ بدل دیں گے۔ جلسے سے ڈاکٹرسید حسین سعید، مولاناعبدالغنی، مفتی محی الدین منصوری، حافظ کفایت اللہ، علامہ عارف کمال،مفتی ہارون کمال، حسین بخش، حافظ جمال ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔