جرمنی کے صوبے سیکسنی انہالٹ میں روڈ حادثے کے نتیجے میں 5 بچے بری طرح زخمی ہو گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:27

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) جرمنی کے صوبے سیکسنی انہالٹ میں ایک روڈ حادثے کے نتیجے میں 5 بچے بری طرح زخمی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایک وین ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کی وجہ سے ایک بچہ اور ایک بالغ شہری معمولی زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :