دوران ڈیوٹی ڈاکٹرہارٹ اٹیک سے دم توڑ گیا

اتوار 22 جولائی 2018 04:00

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ہنجروال کے علاقہ میں پرائیویٹ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر اچانک طبیعت خراب ہونے پر دم توڑ گیا ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں موجود پرائیویٹ ہسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہوئے یوسف نامی ڈاکٹر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیاجہا ں ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردیاطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔پولیس کے مطابق مرنے والے کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :