گزشتہ مالی سال 2917-18ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 19.44 فیصد کا اضافہ

اتوار 22 جولائی 2018 12:20

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2917-18ء کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 19.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 847.654 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران درآمدات کا حجم 709.690 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال جے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 137.964 ملین ڈالر یعنی 19 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔