بنوں‘متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی پر ایک اور قاتلانہ حملہ ‘ فائرنگ سے بال بال بچ گئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا `تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

بنوں‘متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی پر ایک اور قاتلانہ حملہ ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم اکرم درانی محفوظ رہے‘واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھی اکرم درانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم اتوار کی صبح اکرم درانی کی گاڑی پر بسیہ خیل کے علاقے میں فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔