جاپان میں کام کرنے والی مائوں کا تناسب 70 فیصد ہے، سروے

اتوار 22 جولائی 2018 13:10

ٹوکیو۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی مائوں کی تعداد گزشتہ برس بلند ترین ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے گھرانوں کے سالانہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کی کام کرنے والی مائیں 70.8 فیصد ہیں جو کہ 2016ء کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔سروے کے مطابق تمام مائوں میں کل وقتی ملازمت کرنے والی مائیں 30 فیصد سے کم ہیں۔وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کام اور زندگی میں توازن کی خاطر کام کرنے والی مائوں کے بچوں کی دیکھ بھال کے حق انتخاب میں وسعت لائے گے۔

متعلقہ عنوان :