سانگھڑ اور سیہون میں اے آر اوز کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش، 6 افسران گرفتار
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اے آر اوز کی پوسٹل پیپرز کھولنے کی کوشش کے واقعہ پر چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ وزیر اعلیٰ سندھ کاپوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کا نوٹس ،ْ ڈی سی اور ایس ایس پی سے رپورٹ طلب ،ْ فوری تحقیقات کا حکم
اتوار 22 جولائی 2018 13:30
(جاری ہے)
سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس یو پی) کے رہنما روشن برڑو نے بتایا کہ سیہون کے حلقے پی ایس 80 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر قربان میمن کے دفتر میں اچانک گئے تو وہاں قربان میمن کے ساتھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز راہپوٹو موجود تھے اور اے آر او کی میز پر پوسٹل بیلٹ کے لفافے موجود تھے۔
ایس یو پی کے رہنما روشن برڑو نے الزام عائد کیا کہ اے آر او قربان میمن پوسٹل بیلٹ پر مرضی کے امیدوار کا نام لکھ رہے تھے تاہم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے آر او قربان میمن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لفافے اے آر او قربان میمن کی ٹیبل پر پڑے ملے جس کے باعث پوسٹل بیلٹ پیپرز کا مرحلہ مشکوک ہوگیا ہے۔بعد ازاں سندھ یونائیڈ پارٹی کے کارکنوں نے سیہون میں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ،ْ عام انتخابات کیلئے 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور پہلی بار سیکیورٹی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.