یورپی یونین امریکہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لئے مذاکرات نہیں کرے گی،فرانس

امریکہ کی یکطرفہ محصولات لگانے کی تجارتی پالیسی جنگل کے قانون پر مبنی، اس سے ترقی کا عمل کمزور ہوگا، انتہائی کمزور ملکوں کو خطرہ لاحق ہوگا ، فرانسیسی وزیر خزانہ

اتوار 22 جولائی 2018 13:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) فرانس نے کہا ہے کہ یورپی یونین فولاد اور ایلو مینیم پر عائد محصولات ختم کئے جانے سے پہلے امریکہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات پر غور نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

فرانس کے وزیر خزانہ برونو لی میری نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ محصولات لگانے کی موجودہ تجارتی پالیسی جنگل کے قانون پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ترقی کا عمل کمزور ہوگا، انتہائی کمزور ملکوں کو خطرہ لاحق ہوگا اور اس کے سنگین سیاسی نتائج ہو سکتے ہیں۔ادھر امریکی وزیر خزانہ سٹیفن مونچن نے محصولات کا دفاع کرتے ہوئے یورپی یونین اور چین پر زور دیا کہ وہ اپنی منڈیاں آزادانہ مسابقت کے لئے کھولیں۔