2025ء تک کاٹن کی 25 ملین گانٹھوں کی پیداوارکا ہدف حاصل کرنے کیلئے قومی کاٹن ریسرچ اورڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

اتوار 22 جولائی 2018 13:50

اسلام آباد ۔22 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ملک میں 2025ء تک کاٹن کی 25ملین گانٹھوں کی پیداوارکا ہدف حاصل کرنے کیلئے قومی کاٹن ریسرچ اورڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت زیادہ پیداوار، کم پانی اورزیادہ گرمی برداشت کرنے والی فصلوں پر توجہ مرکوزکی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل بین الصوبائی کمیٹی کے ساتھ مل کراس پروگرام پرعمل کریں گا اوراس پرایک اندازے کے مطابق 2500ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔

کاٹن کی فصل کو وزارت ٹیکسٹائل سے وزارت قومی غذائی سلامتی کو منتقلی کے تناطر میں یہ فیصلہ کیاگیاہے۔اس پروگرام کے تحت فی یونٹ علاقہ میں کاٹن کی پیداوار اوراس شعبے میں تحقیق پرتوجہ مرکوزکی جائیگی۔حکام کے مطابق ان اہداف کے حصول کیلئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے ایک جامع حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :