حلقہ پی بی 32سے آغا ابراہیم شاہ حاجی اشرف کاکڑ کے حق میں دستبردار ہوگئے

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور اہلسنت والجماعت کے مشترکہ نامزد امیدوار حلقہ پی بی 32سے آغا ابراہیم شاہ حاجی اشرف کاکڑ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں ،ا س بات کا اعلان جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہرا للہ نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی کے ہمراہ اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،ا س موقع پر قاری مہر اللہ نے کہاکہ علاقے کی مفاد کی خاطر ہمارے امیدوار حاجی اشرف کاکڑ کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں ،حاجی اشرف کاکڑ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی قائدین اور آغا ابراہیم شاہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے میرے حق میں دستبردار ہوگئے 25جولائی کو انشاء اللہ ہمارے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،قاری مہراللہ نے کہاکہ انتخابات صاف اور شفاف صوبے اورملک کے مفاد میں ہونے چاہیے اگر میں کسی نے مداخلت کی کوشش کی تو ملک کے حالات خراب بھی ہوسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی،انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے ہم نے کافی سوچ بچارکے بعد حلقہ پی بی 32سے آزاد امیدوار حاجی اشرف کاکڑ کی حمایت کا اعلان کیا ۔