کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا

ہدایت کارفلم کی شوٹنگ 2019 کی ابتداء میں شروع کرنے پر نظر ثانی بھی کر رہے ہیں

پیر 23 جولائی 2018 12:18

کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم میں رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم میں چلبلے اداکار رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا۔بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کو فلم ’پدماوت‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے فلم میں رنویر کی اداکاری سے نہ صرف مداح بلکہ ہدایتکار بھی اٴْن کے گرویدہ ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ رنویر ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں اور آج کل یکے بعد دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی کامیابی کے پیش نظرمعروف ہدایتکار کرن جوہر نے بھی رنویر کو اپنی نئی آنے والی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار کرن جوہر کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایتکار نے اپنی نئی آنے والی فلم کے اسکرپٹ پر کام مکمل کرلیا ہے اور وہ ایک بار پھر 2016 میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد فلم نگری کے میدان میں ہدایتکاری کے فرائض نبھاتے دکھائی دیں گے جب کہ وہ فلم کی شوٹنگ 2019 کی ابتداء میں شروع کرنے پر نظر ثانی بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :