بے حسی کی انتہا!ْ سیاسی تشدد کا شکار ہونے والا گدھا چل بسا

تشدد کا شکار جانور واقعے کے بعد صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ چکا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 12:44

بے حسی کی انتہا!ْ سیاسی تشدد کا شکار ہونے والا گدھا چل بسا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) سیاسی حریف کے نام کا حامل گدھا تشدد کے باعث ہلاک ہوگیا۔کچھ روز قبل ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو صرف اس بنیادپر نشانہ بنایا گیا تھا کہ اس پر ایک سیاسی حریف کا نام تحریر تھا۔ گدھے پر شدید تششد کیا گیا۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی حریف کے نام کا حامل گدھا تشدد کے باعث ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلاک ہونے والے گدھے کو18جولائی کے روز ایک ریلی کے دوران سیاسی کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سیاسی ریلی میں تشدد سے زخمی ہونے والے گدھےکواے سی ایف اینیمل نامی تنظیم نے ریسکیو کیا تھا اور اس کا علاج جا ری تھا کہ وہ چل بسا ۔ اے سی ایف اینیمل کے سماجی ویب سائٹ پر جا ری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ تشدد کا شکار جانور واقعے کے بعد صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ چکا ہے۔

(جاری ہے)

 
  اے سی ایف اینیمل نامی تنظیم کے مطابق سیاسی جماعت کی ریلی میں تشدد کا نشانہ بننے والے گدھے کی حالت گزشتہ روز بہتر تھی اور وہ اپنے پیروں پر کھڑا تھا اور بہتر طریقے سے غذا بھی لے رہا تھا تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔یاد رہے کراچی میں بے زبان جانور سیاسی جماعتوں کے غنڈوں کے تشدد کا نشانہ بن گیا تھا۔

اس گدھے کو صرف اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کیوں کہ اس پر ایک سیاسی حریف کا نام لکھا ہوا تھا۔ گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے اور اس کی ناک توڑ دی گئی۔ جبکہ پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ بعد ازاں اس گدھے کو ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا۔انوروں کے لیے سرگرم تنظیم اے سی ایف اینیمل ریسکیو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ گدھے کو کئی مرتبہ منہ اور پیٹ پر مکے مارے گئے، اس کی ناک توڑ دی گئی، پورے جسم پر لاتیں ماری گئیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔