جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہر تیسراشخص ریپ میں ملوث قرار

مذکورہ علاقے کے ہر تین میں سے ایک شخص نے کم از کم ایک بار ریپ کیا ،یہ تعداد یہاں کی آبادی کا 38 فیصد ہے،رپورٹ

پیر 23 جولائی 2018 13:30

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہر تیسراشخص ریپ میں ملوث قرار
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ڈیپ سلوٹ علاقہ سب سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں ریپ عام بات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیپ سلوٹ کے دو نوجوانوں نے بتایا کہ انھوں نے اب تک کئی خواتین کا ریپ کیا ہے۔ اور کیمرے کے سامنے یہ کہتے وقت ان کے چہرے پر کوئی شکن بھی نہیں تھی۔انھوں نے کہا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ وہ کوئی غلط کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کبھی ریپ کی متاثر کی جگہ خود کو رکھ کر ان کی تکالیف کا اندازہ لگانے کی کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

وہ کیمرے کے سامنے آنے کے لیے تیار تھے لیکن اپنا نام پوشیدہ رکھنا چاہتے تھے۔ انھوں نے بہت ہی اطمینان کے ساتھ اپنے جرائم کی کہانیاں بیان کیں۔انھوں نے کہاکہ جیسے ہی وہ دروازہ کھولتیں ہم ان کے گھر میں داخل ہو جاتے اور چاقو نکال لیتے۔ وہ چیختیں چلاتیں، ہم انھیں خاموش کرا دیتے اور انھی کے بستر میں ہم ان کا ریپ کرتے،دونوں میں سے ایک نوجوان دوسرے کی طرف رخ کرکے کہنے لگاکہ یہاں تک کہ میں نے ایک بار اسی کے سامنے اس کی گرل فرینڈ کا ریپ کر دیا۔

اس علاقے کے ہر تین میں سے ایک شخص نے یہ تسلیم کیا کہ انھوں نے زندگی میں کم از کم ایک بار ریپ کیا ہے اور یہ تعداد یہاں کی آبادی کا 38 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :