آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی میں شمار نہیں ہوگا،

صرف مخصوص 9 خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہوگا، الیکشن کمیشن

پیر 23 جولائی 2018 17:40

آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 میں آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی میں شمار نہیں ہوگا، صرف مخصوص 9 خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی سے خارج ہوگا، واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کے سوا دوسرا کوئی بیلٹ پیپر بھی گنتی سے خارج ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق صرف مخصوص 9 خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہوگا اور وہ بیلٹ پیپر گنتی میں شامل ہوگا جس پر مہر کا نشان کسی خاص امیدوار کے لئے واضح ہو، دوسری جانب کاغذ یا کوئی چیز لگانے سے بھی بیلٹ پیپر خارج تصور ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہی نشان پر ایک سے زائد بار یا ایک ہی نشان پر مہر والا بیلٹ پیپر تسلیم ہوگا۔ عام انتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوتی تھی۔