ہیراتھ کی تباہ کن بائولنگ،سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 199رنز سے شکست دیکر 2میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا

جنوبی افریقہ کی ٹیم490رنز ہدف کے تعاقب میںاپنی دوسری اننگز میں290رنز بنا کر آئوٹ،جنوبی افریقہ کی جانب سے تھیونس ڈی برائون101، ٹیمبا باووما63اور ڈین ایلگر 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نی6، دانن جایا اور پریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کارونارتنے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار

پیر 23 جولائی 2018 20:37

ہیراتھ کی تباہ کن بائولنگ،سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 199رنز سے شکست ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سری لنکا نے ہیراتھ کی تباہ کن بائولنگ کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 199رنز سے شکست دیکر 2میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم490رنز ہدف کے تعاقب میںاپنی دوسری اننگز میں290رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تھیونس ڈی برائون101، ٹیمبا باووما63اور ڈین ایلگر 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگنا ہیراتھ نی6، دانن جایا اور پریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سری لنکا کے کارونارتنے کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔پیر کو کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان جنوبی افریقہ نی490رنز ہدف کے تعاقب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 139اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ 236رنز پر گری جب ٹیمبا باووما63رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر کلین بولڈ ہے گئے۔

(جاری ہے)

مجموعی سکور میں10رنز اضافے کے بعد246رنز پر ڈی کوک بھی ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ بلے باز ہیراتھ کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم290رنز پر پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تھیونس ڈی برائون101، ٹیمبا باووما63اور ڈین ایلگر 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، جبکہ ایڈن مرکرم 14، ہاشم آملہ 6، کپتان فاف ڈوپلیسی 7اور مہاراج بغیر کوئی رن بناکر آئوٹ ہوئے،سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگنا ہیراتھ نی6، دانن جایا اور پریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سری لنکا کے کارونارتنے کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔واضح رہے کہ کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں338 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں124رنز ہی بنا سکی تھی ،پھر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز5وکٹوں پر275رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئی490رنز کا ہدف دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :