چینی صدر کا غیر قانونی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم

چانگچن چانگشن لائف سائنسز لیمٹڈ کا ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھناونااو ر قابل نفرت کام ہے، سخت سزا اور سنجیدہ احتساب کے لیے تحقیقات ہونی چاہیں، لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے،چینی صدر شی جن پنگ

منگل 24 جولائی 2018 13:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے غیر قانونی ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چانگچن چانگشن لائف سائنسز لیمٹڈ کا ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھناونااو ر قابل نفرت کام ہے، سخت سزا اور سنجیدہ احتساب کے لیے تحقیقات ہونی چاہیں، لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار کے کیس میں تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سزا کا حکم دیا ہے۔ چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کیچیر مین شی جن پھنگ نے اس وقت حکم دیا ہے جب وہ غیر ملکی دورے کر رہے ہیں ۔ شی نے کہا کہ لوگوں کی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور بنیادی صحت کے تحفظ کے لیے پختہ طریقے سے حفاظت کی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چانگچن چانگشن لائف سائنسز لیمٹڈ کی جانب سے ویکسین کی غیر قانونی پیداوار گھناونااو ر قابل نفرت کام ہے ، انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور مقامی اتھارٹیز کو قریب اور توجہ کے ساتھ فوری اس کیس کو حل کر کے سچ سامنے لانا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سخت سزا اور سنجیدہ احتساب کے لیے تحقیقات ہونی چاہیں اور کیس کی پیش رفت کے حوالے سے بروقت لوگوں کو بتایا اور تشہیر کی جائے۔

جبکہ چینی و وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کو مذکورہ اشیا کی مکمل طرح سے تحقیقات کرنے کے لیے پیداواری اور تمام قسم کی ویکسین کی فروخت سمیت تمام شاخوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔لی کی چیانگ نے کہا کہ حقائق جلد از جلدسامنے آنے چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کیس ے میں کمپنیاں اور جو بھی ملوث ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :