ٹرمپ کا اپنے ناقدین کی سکیورٹی کلیرنس ختم کرنے کا اعلان

وائٹ ہائوس نے انٹیلیجنس، قانون فافذ کرنے والے ادارے ، قومی سلامتی کے سابق سربراہان کے نام جاری کردیئے

منگل 24 جولائی 2018 13:52

ٹرمپ کا اپنے ناقدین کی سکیورٹی کلیرنس ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن اور اوباما دور کی انتظامیہ میں شامل بعض ناقدین کی سکیورٹی کلیرینس واپس لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں انٹیلیجنس، قانون فافذ کرنے والے ادارے اور قومی سلامتی کے سابق سربراہان کے نام جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ ان افراد نے اپنے ملازمتوں سے سیاسی فائدے اٹھائے اور صدر ٹرپ کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے۔انھوں نے صحافیوں کے ان سوالات سے انکار کیا کہ کیا ڈیمو کریٹک اور رپبلکن دونوں ادوار میں آزادی اظہار کا حق استعمال کرنے والے ان سابق اہلکاروں کو صدر سزا دینا چاہتے ہیں پریس سیکرٹری کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ بات پسند نہیں کہ لوگ ایسے عہدوں اور محکموں کا سیاسی استعمال کریں جنہیں غیر سیاسی ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیرنس کی موجودگی ان افراد کے الزامات کو بغیر شواہد کے ایک نامناسب قانونی حیثیت دے دیتی ہے۔