نائیجیریا میں اجاری کونڈونگا کے علاقے کی مسجد میں نماز فجر کے دوران خود کش حملے میں سات نمازی جاں بحق

منگل 24 جولائی 2018 18:36

نائیجیریا  میں اجاری کونڈونگا کے علاقے کی مسجد میں نماز فجر کے دوران ..
نائیجیریا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنیو کے دارالحکومت میدوگوری کے مضافاتی علاقے اجاری کونڈونگا کی مسجد میں نماز فجر کے دوران خود کش حملے کے نتیجہ میں سات نمازی جاں بحق اور دیگر آٹھ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ کے ریجنل منیجر بشیر گارگا نے ایک بیان میں بتایا کہ زخمیوں کو میدو گوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مسجد میں مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے نماز فجر ادا کی جارہی تھی کہ ایک خود کش حملہ آور سے مسجد میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے مسجد بھی شہید ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :