ماہرین زراعت نے غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فصلوں کی مخلوط کاشت کووقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا

منگل 24 جولائی 2018 23:35

فیصل آباد۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ماہرین شعبہ اگرانومی نے قابل کاشتہ رقبہ میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فصلوں کی مخلوط کاشت کووقت کی اہم ضرورت قرار دے دیاہے اور کہاہے کہ ایک ہی کھیت میں ایک ہی وقت پر دو یا دوسے زیادہ فصلوں کو اکٹھا کاشت کرنا فصلوں کی مخلوط کاشت کہلاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ وراثتی رقبوں کی تقسیم درتقسیم سے کاشتہ رقبوں میں روز بروز کمی ہوتی جارہی ہے اس لیے ہمارے کاشتکار فصلوں کی مخلوط کاشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تھوڑی سی محنت اور توجہ سے فی ایکڑ زیادہ آمدن حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مخلوط فصلوں کی کاشت کے لیے ایسی فصلوں کا انتخاب کریں جن میں سے ایک کی جڑ زیادہ گہری جبکہ دوسری کی کم گہری ہوتاکہ یہ فصلیں زمین، ہوا، پانی، روشنی اور خوراکی اجزاء کا بہتر طورپر استعمال کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :