دوران پولنگ الیکشن میں بے ضابطگیاں ،حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میں بیلٹ پیپر کم ، ایک شخص سے 3 مہریں لگے بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر گرفتار،

بدھ 25 جولائی 2018 21:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) دوران پولنگ الیکشن میں بے ضابطگیاں حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میں بیلٹ پیپر کم جبکہ ایک شخص سے 3 مہریں لگے بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 56 اور پی پی 3 فتح جنگ میں پولنگ اسٹیشن نمبرز 102 ، 104 ، 107 ، 108 ، 109 گورنمنٹ گرلز کالج فتح جنگ میں تمام پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ کو کمروں سے باہر بٹھایا ،پوچھنے پر پریزائیڈنگ آفیسرز نے جواب دیا ہے کہ کمروں میں انکے لیے جگہ نہیں ہے اس طرح سرکاری عملہ کسی بھی طریقے سے مداخلت کرنے میں آزاد ہے میڈیا ابزرور ٹیم کے مطابق ، حلقہ این اے 56 اور پی پی 4 پنڈی گھیب کے علاقہ ڈھوک اعوان میں سیف الرحمن نامی شخص سے 3 مہر لگی بیلٹ بڑ آمد تلاشی کے دوران گیٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا گرفتار شخص کو مہر لگی پرچیاں پولنگ سٹیشن کے اندر لیجاتے ہوئے پکڑا گیا، حساس اداروں کے جوانوں نے 2 افراد کو زیر حراست کرلیا جبکہ حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 حسن ابدال میں بیلٹ پیپرز کے تھیلوں کی سیل پولیٹیکل ایجنٹ اور میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کھولی گئی این اے 55 اور حسن ابدال کے قومی اسمبلی کی نشست پر بیلٹ پیپرز میں 100 بیلٹ پیپرز کم نکلے قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز 800 اور صوبائی اسمبلی کے 900 بیلٹ پیپرز نکلے ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پولنگ اسٹیشن نمبر 18 پولنگ بوتھ نمبر 2 پر قومی اسمبلی کے 100 بیلٹ پیپرز کم ہیں ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسن ابدال پولنگ اسٹیشن نمبر 18 میں 100 بیلٹ پیپر کم نکلے حلقہ این اے 55 کے بیلٹ پیپر 900 کے بجائے صرف 800 وصول ہوئے 100 بیلٹ پیپز کا پیکٹ موجود نہ ہے پریزائڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اآگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ حلقہ این اے 55 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 26 گرلز پرائمری سکول نمبر 2 میں 100 بیلٹ پیپر زیادہ وصول ہو گئے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار پی پی 3 مفتی تاج الدین کا اپنا ووٹ حلقہ میں موجود ہی نہ ہے انہوںنے اپنا ووٹ حلقہ 62 میں پول کیا ۔