خوشاب میں تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لے کر کامیاب ‘

سمیرا ملک کو شکست دیدی

جمعرات 26 جولائی 2018 12:53

خوشاب میں تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لے کر کامیاب ..
خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 میں خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 93 کے غیرسرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمراسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائعکے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ 93 میں بڑا اًپ سیٹ ہو گیا ہے ،یہاں سے تحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم اعوان نے پہلی بار مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک کو بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے انتخابی میدان اپنے نام کر لیا ہے۔این اے 93 خوشاب کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمراسلم اعوان ایک لاکھ 448 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن)کی سمیرا ملک 70ہزار 401ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔