سمبڑیال،این اے 76 اورحلقہ پی پی 44 پر پی ٹی آئی کو شکست

مسلم لیگ (ن) کے امیدواران نے میدان مار لیا

جمعرات 26 جولائی 2018 19:43

سمبڑیال،این اے 76 اورحلقہ پی پی 44 پر پی ٹی آئی کو شکست
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) حلقہ این اے 76 اورحلقہ پی پی 44 پر پی ٹی آئی کو شکست، مسلم لیگ (ن) کے امیدواران نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ NA76 پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا شمیم احمد خاں 1,33,664 ووٹ لیکر پہلے نمبر اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن 93,190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دیگرسیاسی جماعتوں کے امیدواران تحریک لبیک پاکستان چوہدری محمد امین آرائیں16,872 ،آزاد امیدوار مدثرسلیم بریار 10,803، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز یاسر مشتاق باجوہ 3711 ، تحریک اللہ اکبر چوہدری خلیق الرحمن 2800 ،متحدہ مجلس عمل پاکستان محمد اویس گھمن 2790 اورآزاد امیدوار قاسم علی نے 1124 ووٹ حاصل کیے ،صوبائی اسمبلی حلقہ PP44 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے 58,014 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری عظیم نوری گھمن 45,739 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواران تحریک لبیک پاکستان رفیع محمد 3197 ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز چوہدر ی شاہد اسحاق گھمن 2450،تحریک اللہ اکبرملک محمد عمران اعوان999 ،آزاد امیدوارطارق محمد 664اورتحریک لیبک اسلام محمد افضل انصاری نے 325 ووٹ حاصل کیے۔