حلقہ این اے 146 پاکپتن۔2، مسلم لیگ (ن) کے رانا راوت شریف خان ایک لاکھ 38 ہزار 779 ووٹ لے کر کامیاب،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 پاکپتن۔2 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا راوت شریف خان ایک لاکھ 38 ہزار 779 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد امجد جوئیہ ایک لاکھ ایک ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان ہیومن پارٹی کے غلام مصطفی 21 ہزار 112 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 59.55 فیصد رہی۔