حلقہ این اے 119 شیخوپورہ I سے پی ٹی آئی کے راحت امان اللہ بھٹی ایک لاکھ 10 ہزار 231 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 شیخوپورہ I سے پاکستان تحریک انصاف کے راحت امان اللہ بھٹی ایک لاکھ 10 ہزار 231 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین 94 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد انور رشید 21 ہزار 493 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.04 فیصد رہی۔