متعدد چیلنجز کے باوجود امریکہ چین ایک کشتی کے سوار ہیں ، چینی سفیر

جمعہ 27 جولائی 2018 15:55

متعدد چیلنجز کے باوجود امریکہ چین ایک کشتی کے سوار ہیں ، چینی سفیر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) امریکہ میں چین کے سفیر سیونی تیانکائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ متعدد چیلنجز کے باوجود ابھی بھی ایک کشتی کے سوار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہ اکہ اگرچہ امریکی حالیہ تجارتی اقدامات کے باعث چین امریکہ کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں تاہم دونوں ممالک کے راستے ابھی جدا نہیں ہوئے بلکہ ابھی دونوں ممالک ایک کشتی کے سوار ہیں انہوں نے کہا کہ چین ابھی بھی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہا ہے تاہم امریکی رویہ اس حوالے سے رکاوٹ کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :